پاکستان
سندھ ہاؤس حملہ‘ پولیس کو مقدمے کی درخواست لیکن کیا ردعمل ملا؟ شرجیل میمن نے دعویٰ کردیا
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سندھ ہاؤس پر گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد سندھ ہاؤس کی انتظامیہ اوررکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل تھانہ سیکرٹریٹ پہنچ گئے، پی پی رہنما شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ حملے کے ذمہ داران کےخلاف مقدمے کی درخواست دی گئی ہے تاہم ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ نے مقدمےکی درخواست وصول کرنے سے انکار کردیا۔
واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 ارکان قومی اسمبلی کی قیادت میں کارکنوں نے سندھ ہاؤس پر دھاوا بولا اور گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے تھے۔پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سندھ ہاؤس کے دروازے پر لاتیں مار کر توڑ ڈالا اور احاطے میں داخل ہوگئے ساتھ ہی کارکنوں نے سندھ ہاؤس کے اندر احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔ اس دوران سندھ ہاؤس میں تعینات سندھ پولیس تحریک انصاف کے کارکنان کے سامنے بے بس رہے۔