ہانیہ عامر اپنی سالگرہ پر کیا کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

(قدرت روزنامہ)پاکستان کی نامور اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی سالگرہ پر کچھ انوکھا کرنے کی خواہش ظاہر کردی .

اداکارہ ہانیہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں وہ اپنی خواہشات سے متعلق بات کر رہی ہیں .

اداکارہ نے کہا کہ وہ ٹرک اور رکشہ چلانا چاہتی ہیں اور اُن کی خواہش ہے کہ وہ اپنی سالگرہ پر رکشہ چلائیں .

اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں مداحوں کی جانب سے ہانیہ عامر کی اِن خواہشات کو عجیب و غریب قرار دیا جا رہا ہے .

اس سے قبل اداکارہ ہانیہ عامر کی نئی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی .

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی جس میں اداکارہ ہانیہ اور اداکار علی رحمان کو ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا .

یہ ڈانس ویڈیو ان کی نئی فلم پردے میں رہنے دو کے گانے پر بنائی گئی تھی .

اس سے قبل ہانیہ عامر اور علی رحمان نے اپنے پہلے گانے پیلا رنگ کی ریلیز کی تشہیر انوکھے انداز سے کی تھی .

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دونوں اداکاروں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی .

وائرل ویڈیو میں اداکار علی اور ہانیہ کو کلفٹن سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ کھلے ٹرک میں سوار دیکھا گیا تھا .

ویڈیو میں سارے راستے تمام فنکاروں نے خوب ہلہ گلہ کیا تھا .

واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ متحرک رہتی ہیں اور اپنی نئی نئی تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں

. .

متعلقہ خبریں