عام آدمی ماہانہ کرایے جتنی بینک قسط دے کر گھر کا مالک بن سکتا ہے،حکومت کا زبردست اعلان

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے کہا ہے کہ پاکستان کی بڑی آبادی کے پاس گھر نہیں، عام آدمی ماہانہ کرایے جتنی قسط دے کر گھر کا مالک بن سکتا ہے . گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی بڑی آبادی کے پاس گھر نہیں، بینک لوگوں کو گھر بنانے کے لیے قرض دے رہے ہیں .

رضا باقر نے کہا کہ گھر کا کرایہ تو ہر سال بڑھ جاتا ہے لیکن بینک کی جانب سے قسط فکسڈ ہوتی ہے، عام آدمی ماہانہ کرایے جتنی قسط دے کر گھر کا مالک

بن سکتا ہے . انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام اداروں کو ہدایت دی ہے کہ سب اپنا کردار ادا کریں .

. .

متعلقہ خبریں