اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاونٹ خسارہ فروری میں کم ہو کر صرف 0.5 بلین ڈالر رہ گیا، جنوری کے مقابلے میں 2 بلین ڈالر کی کمی سب سے زیادہ ماہانہ کمی ہے، کرنٹ اکاونٹ خسارے پر قابو پانے کیلئے بروقت اقدامات کا ثمر ہے .
انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ جاری کھاتوں کا خسارہ محدود کرنے کیلئے اٹھائے گئے بروقت اقدامات نتیجہ خیز ثابت ہورہے ہیں .
خسارہ 0.5 ارب ڈالر تک سمٹ چکا ہے جوجنوری سے 2 ارب ڈالر کم جبکہ سالِ رواں کے ماہانہ خساروں میں سے کم ترین ہے . برآمدات بلند ترین سطح پر ہیں، درآمدات مقامِ بلند سی21 فیصد نیچے جبکہ لارج سکیل مینوفیکچرنگ ٹھوس نمو دے رہی ہے .
. .