میں پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ ہوں ‘ وینا ملک

لاہور( (قدرت روزنامہ))نامور اداکارہ وینا ملک نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی کے ساتھ نہیں بلکہ عمران خان کے ساتھ ہوں ،ہمارے پارلیمانی نظام میں بہت سار ی مشکلات ہیں ،کرپشن ہے ،ووٹ اور سیٹیں بکتی ہیں،اگر ایک شخص اپنے عزم سے پھر بھی تبدیلی کی بات کرتا ہے حالانکہ اس کے لئے اس نظام میںبہت سے مسائل ہیں . ایک انٹرویو میں وینا ملک نے کہا کہ مجھے اگر کسی شخص کی آئیڈیالوجی سمجھ آتی ہے تو وہ عمران خان کی سمجھ آتی ہے ، میں نے سیاستدانوں پر تنقید کی ہے اور مجھے اس کا نقصان بھی

ہو رہا ہے اور میں بھگت رہی ہوں .

میں سمجھتی ہوں کہ مجھے حق اور سچ کیلئے آواز بلند کرنی چاہیے کیونکہ یہی آپ کے کردار کو ظاہر کرتا ہے . انہوں نے کہا کہ ملک کو آگے لے کر جانا کسی ایک شخص کا کام نہیں، ایک شخص تنہا کوشش کرے اور باقی اس کی ٹانگیں کھینچنے والے ہوں تو کبھی ترقی نہیں ہوتی .

. .

متعلقہ خبریں