شاہین آفریدی کی اداکار احمد علی اکبر سے انوکھی فرمائش


(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی اداکاروں کو زیادہ نہیں جانتے لیکن خواہش ہے کہ اگر مجھ پر کوئی فلم بنے تو میرا کردار احمد علی اکبر نبھائیں .

سوشل میڈیا پر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ایک انٹرویو وائرل ہو رہا ہے جس میں انھیں مختلف سوالوں کے جواب دیتے دیکھا گیا .


میزبان نے شاہین سے سوال کیا کہ اگر ان پر فلم بنائی جائے تو وہ کس اداکار کو اپنا کردار نبھانے کا کہیں گے؟
سوال کے جواب میں شاہین نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کا کردار ڈرامہ سیریل پری زاد میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار احمد علی اکبر نبھائیں .
پسندیدہ پاکستانی اداکاروں سے متعلق سوال پر شاہین نے معذرت کی اور کہا کہ وہ پاکستانی اداکاروں کو نہیں جانتے .
ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بولر نے کہا کہ شاہد آفریدی میرے پسندیدہ کھلاڑی ہیں جبکہ انٹرنیشنل کیریئر کے دوران بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے مشکل بلے بازوں کا سامنا نہیں کیا .
شاہین نے مزید بتایا کہ وہ اپنے موبائل فون میں سب وے گیم کھیلتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ایپ بھی یہی ہے .

. .

متعلقہ خبریں