لگتا ہے چار سال سے اقتدار کا جو روزہ رکھا ہوا ہے اب وہ کھولنے کا وقت آگیا ہے، چوہدری نثار علی خان نے خاموشی توڑ دی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان
نے چار سال بعد خاموشی توڑ دی . نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق اپنے حلقے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ بڑے عہدوں کی جتنی آفرز انہیں ہوتی ہیں اتنی کسی کو نہیں ہوتیں لیکن انہوں نے چار سال سے اقتدار کا روزہ رکھا ہوا ہے، اب لگ رہا ہے کہ وہ بہت جلد اپنے حلقے کے عوام کے ساتھ اقتدار کا روزہ کھولیں گے .

انہوں نے کہا کہ لوگ تو اقتدار کیلئے جوتیاں اٹھانے کو تیار ہوتے ہیں لیکن انہوں نے نہ کبھی ضمیر کا سودا کیا ہے اور نہ کوئی انہیں دو نمبر کہے گا .

. .

متعلقہ خبریں