احتجاج کرنے والے بلوچ طلبا کے خلاف مقدمہ خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عدالتِ عالیہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کرنے والے بلوچ طلباء کے خلاف مقدمہ خارج کردیا .

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتِ عالیہ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر احتجاج کرنے والے بلوچ طلبا کے خلاف مقدمے سے متعلق کیس کی سماعت کی .


چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی .
سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے اپنی ایف آئی آر واپس لے لی ہے .
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ نے زینب جنجوعہ کے وکیل سے استفسار کیا کہ اب آپ کے تحفظات دور ہوگئے ہیں؟
زینب جنجوعہ کے وکیل نے عدالت سے کہا کہ یہ ہر بار ایسا ہی کرتے ہیں، پہلے ایف آئی آر درج کرتے ہیں پھر واپس لے لیتے ہیں .
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ایف آئی آر واپس ہو گئی ہے ہم اس کو کو نمٹا رہے ہیں .
درخواست گزاروں کی جانب سے زینب جنجوعہ اور ایمان مزاری اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئیں جبکہ پولیس کی جانب سے ایس ایچ او شبیر تنولی عدالت میں پیش ہوئے .
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف ائی آر واپس ہونے پر کیس نمٹا دیا .

. .

متعلقہ خبریں