سپریم کورٹ کے پاس آرٹیکل 63اے ریفرنس کے تحت ہارس ٹریڈنگ ختم کرنے کا موقع ہے، فوا دچودھری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے پاس ہارس ٹریڈنگ اور کرپشن ختم کرنے کا موقع ہے . منحرف اراکین کو سزا دینا غداروں کو سزا دینے کے مترادف ہے .

وفاقی وزیرفواد چودھری کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 63اے کے تحت ریفرنس سپریم کورٹ کو موقع دے رہا ہےکہ ملک میں جاری ہارس ٹریڈنگ، موقع پرستی اور کرپشن ہمیشہ کیلئے ختم ہو سکیں .

انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف ارکان نے اپنی جماعت نہیں ملک کی پیٹھ میں خنجر گھونپا .

انکا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کو سزا دینا اسی طرح اہم ہے جیسے ملک کے غداروں کو دی جاتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں