تحریک انصاف نے 27 مارچ کے جلسے کی جگہ تبدیل کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف نے 27 مارچ کو اسلام آباد میں 10 لاکھ لوگوں کے جلسے کی جگہ تبدیل کر دی . نجی ٹی وی تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نےٹوئٹر پر جاری بیان میں‌ جلسے کا مقام تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک میں جگہ کم پڑنے کے سبب پریڈ ایونیو میں جلسہ کیا جائے گا .

سماجی رابطے کی وب سائٹ ٹویٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ ہمارے جلسے کے لیے ویسے بھی اب ڈی چوک چھوٹی جگہ پڑ جائے گی ،جس تعداد میں عوام آ رہے ہیں پریڈ ایونیو مناسب جگہ رہے

گی، ان کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا انشاء اللہ، پوری قوم کا اعتماد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے ، اپوزیشن کی شکست یقینی ہے ، انشاء اللہ

. .

متعلقہ خبریں