حمزہ شہباز کالانگ مارچ کیلئے ایم پی ایز کو اپنے ہمراہ پانچ پانچ سو افراد لانے کا ہدف ،آئندہ پارٹی ٹکٹ کارکردگی پرمشروط کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے لانگ مارچ کیلئے ایم پی ایز کو اپنے ہمراہ پانچ پانچ سو افراد لانے کا ہدف دے دیا اور آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کارکردگی پرمشروط کردیا .

نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ شہباز کے زیر صدارت مختلف (ن) لیگ کے ونگز کے اجلاسوں کا سلسلہ جاری ہے ، حمزہ شہباز نے لانگ مارچ میں زیادہ سے زیادہ افراد لانے کی ہدایت کردی .

ذرائع کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز نے لاہور کے ایم پی ایز کو اپنے ہمراہ پانچ پانچ سو افراد لانے کا ہدف دے دیا اور بلدیاتی نمائندوں کو آئندہ الیکشن میں پارٹی ٹکٹ کارکردگی پرمشروط کردیے . ذرائع نے بتایا کہ مخصوص نشستوں پر خواتین ایم پی ایز کو اپنے ساتھ 25 خواتین لانے کی ہدایت کی گئی .

. .

متعلقہ خبریں