نیوٹریلیٹی کی ہوا نے ایک شخص کی مکمل ہوا نکال دی ہے، مریم نواز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نیوٹریلیٹی کی ہوا نے ایک شخص کی مکمل ہوا نکال دی ہے ، ایک لفظ نیوٹرل سے آپ کی 22 سالہ جدوجہد اور پوری جماعت کا شیرازہ بکھر گیا ہے،آج آپ کی گنتی پوری نہیں ہے ،توآپ چاہتے ہیں کہ کوئی آکرمخالفین کو جیلوں میں ڈال کر آپ کی گنتی پوری کرے؟انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کل نیوٹرل لفظ کا بڑا چرچا ہے، جب سے نیوٹریلیٹی کی ہوا چلی ہے اس نے ایک شخص کی مکمل ہوا نکال دی ہے ،یہ لفظ بڑا سننے میں آرہا ہے، مجھے نہیں پتا تھا کہ ایک لفظ کی وجہ سے آپ کی پوری کی پوری 22سالہ جدوجہد اور پوری جماعت ڈھرم سے زمین پر آگری ہے، نیوٹرل لفظ سے پوری جماعت کا شیرازہ بکھر ہے، یہ حال تو میں نے تانگہ پارٹی کا نہیں دیکھا،آپ نے نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن کو نیوٹرل نہیں رہنے دیا، آپ نے سازش کرنے کی پوری کوشش کی، کیا چاہتے ہیں؟ آپ کی کوئی گنتی پوری کرکے دے؟ آپ کی گنتی 2018، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور سینیٹ الیکشن میں بھی آپ کی گنتی پوری نہیں تھی ، آج بھی آپ کی گنتی پوری نہیں ہے ، آپ کیا چاہتے ہیں؟ کوئی آپ کی گنتی پوری کرے؟ کوئی آپ کے لیے مخالفین کو جیل میں ڈالے، میڈیا کو مینیج کرے، جب کوئی یہ سب کرنے کو تیار نہیں تو آپ ان کو جانور کہہ رہے ہیں؟ یہ دنیا کوکیا پیغام دے رہے ہیں؟ آئین کی پاسداری کی بات کرنا تو اچھی بات ہے، اتنا سیخ پا ہونے، مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں ہے .

مہنگائی بیڈ گورننس ہے، آپ کے ارکان اسمبلی حلقوں میں نہیں جاسکتے ، آپ کو پتا ہے آپ اگلا الیکشن بھی ہار چکے ہیں، آپ کی آوازیں آپ کی چیخیں ہیں کہ مجھے بچا لومجھے بچالو، بھئی 10بندے تو نکال نہیں سکتے تو دس لاکھ بندے کیسے پورے کروگے؟

.

.

متعلقہ خبریں