مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کے حوالے سے قرارداد جمع کرادی

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفی ہونے کے حوالے سے قراردادصوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے . ن لیگ کے رکن اختیارولی کی جانب سے جمع کردہ قراردادمیں کہاگیاہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرنے کے بعد حکمران جماعت پاکستان تحریک انساف کے درجنوں اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم اور ان کے پالیسیوں پر عدم اعتمادکااظہارکرتے ہوئے اپوزیشن کے عدم اعتماد تحریک میں ساتھ دینے کااعلان کردیاہے جس سے وزیراعظم قومی اسمبلی میں اپنی اکثریت کھوچکے ہیں لہذایہ اسمبلی وزیراعظم سے فوری

طور پر مستعفیٰ ہونے کامطالبہ کرتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں