وزیراعلیٰ عثمان بزدار پولیٹیکل فرنٹ پر ان ایکشن ،10 روز میں 200 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقاتیں

لاہور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار پولیٹیکل فرنٹ پر ان ایکشن ،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے 10 روز میں صوبائی وزراء سمیت 200 سے زائد ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں . وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ترین گروپ، علیم گروپ، ہم خیال گروپ کے پارلیمنٹیرینز نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں .


مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی بھی وزیرعلیٰ عثمان بزدار سے ملے . خواتین ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اقلیتی پارلیمنٹریز نے بھی وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے ملاقاتیں کیں . پارلیمنٹیرینز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار پر اعتماد کا اظہار اور تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا .

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور عوام کی حمایت سے اپوزیشن کو اس بار بھی شکست ہوگی .

تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کیلئے ڈرائونا خواب ہے . وزیر اعظم عمران خان 22کروڑ پاکستانیوں کے مقبول ترین لیڈر ہیں . مخالفین نے ذاتی مفادات کی خاطرپاکستان کے مفادات کو زک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی . وزیر اعظم عمران خان پلس تھے، پلس ہیں اور پلس رہیں گے . اپوزیشن خود مائنس ہونے والی ہے . انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس کے موقع پر منفی سیاست کرکے ثابت کیا ہے کہ انہیں وطن عزیز کا مفاد عزیز نہیں .
او آئی سی اجلاس کے لئے آنے والے معزز مہمان پاکستان کے مہمان ہیں اور پاکستانی مہمان نواز قوم ہے . وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ قابل احترام مہمانوں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں . اپوزیشن نے اس اہم ترین قومی موقع پر بھی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا .

. .

متعلقہ خبریں