سعودی وزیر خارجہ کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال
راولپنڈی ( قدرت روزنامہ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے ملاقات کی ، ملاقات میں علاقائی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات کے دوران افغانستان کی موجودہ صورتحال اور باہمی دفاعی تعلقات پر غور کیا گیا .
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں منفرد حیثیت کو تسلیم کرتے ہیں ، پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ برادرانہ اور تاریخی تعلقات کی قدر کرتا تھا .
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آو آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کو تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اجلاس سے دنیا اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی اور سوچ سے آگاہ ہوگی ، اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی سے امن و استحکام کے ابھرتے چیلنجز کے حل میں مدد ملے گی .
اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود نے افغانستان کی صورتحال کی جانب توجہ مبذول کرانے سے متعلق پاکستان کے کردار کو سراہا .
. .