پہلے والدہ نے اسلام قبول کیا اور اب بیٹے نے ۔۔ 13 سالہ بچے کی ارتغل غازی کے اداکار کے ہاتھ پر اسلام قبول کرنے کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایسی کئی ویڈیوز اور تصاویر دیکھی ہوں گی جس میں کچھ ایسی معلومات فراہم کی جاتی ہیں جو کہ سب کی دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں . اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے .
ترک ڈرامے ارتغل غازی کا شمار ان چند ڈراموں میں ہوتا ہے جس میں تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے بہترین اداکاری کا مظاہرہ کیا گیا ہے . اس ڈرامے سے نہ صرف ترک ناظرین بلکہ بھارتی، پاکستانی، بنگلادیشی، یورپی اور دیگر ممالک کے ناظرین بھی متوجہ ہوئے ہیں . ایک ایسی ہی فیملی امریکہ سے تعلق رکھتی ہے جس نے اسی ڈرامے سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا . ترکش ڈرامے کے کردار عبدالرحمان الپ سے متاثر ہو کر امریکی بچے لیوڈ نے اسلام قبول کر لیا ہے .
ڈرامے میں جاندار اداکاری اور ڈائلوگز سننے کے بعد لیوڈ نے اسلام پر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پھر اختتام کچھ اس طرح ہوا کہ انہوں نے بھی اسلام قبول کر لیا . 4 سال پہلے لیوڈ کی والدہ بھی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی تھیں، جب انہوں نے اسلام قبول کیا اور وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں ارتغل غازی نے اسلام کی جانب متوجہ کیا . مسلمانوں کے عمل اور ایمان نے انہیں اس حد تک جذباتی کر دیا تھا، کہ جب خاتون کا بیٹا اسلام قبول کرنے لگا تو خاتون پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھی . میں اسلام کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتی تھی مگر اس ڈرامے کے ذریعے اسلام، مسلمان، اللہ کے بارے میں، انصاف اور عدل سے متعلق مجھے معلوم ہوا جس کی وجہ سے میں اسلام کی طرف راغب ہوئی .