پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکرتباہ، طیارے میں موجود دونوں پائلٹ شہید ہوگئے

پشاور(قدرت روزنامہ) ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے، طیارے میں موجود دونوں پائلٹس شہید ہوگئے، تربیتی طیارہ معمول کی ٹریننگ مشن کے دوران گرکر تباہ ہوا .

ترجمان پی اے ایف کے مطابق پشاور کے قریب پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے .

تربیتی طیارہ معمول کی ٹریننگ مشن کے دوران گرکر تباہ ہوا . طیارے میں سوار دونوں پائلٹس شہید ہوگئے . زمین پر کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی . ترجمان پی اے ایف کا کہنا ہے کہ ایئرہیڈ کوارٹرز نے واقعے کی تحقیقات کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں