بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کی دو خواتین گرفتار ,

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) اے این ایف انٹیلی جنس اور اے این ایف کوئٹہ کی مشترکہ کارروائی . بین الصوبائی منشیات اسمگلنگ گروہ کی دو خواتین ارکان گرفتار .

دونوں خواتین کو پشین کی تحصیل خانوزئی کے قریب مسافر بس سے گرفتار کیا گیا . ملزمان کے ذاتی قبضے اور سامان سے 39.600 کلوگرام چرس برآمد ہوئی . ملزمان میں پشین کی رہائشی مہر مہوش اور رحیم یارخان کی رہائشی ریحانہ یاسمین شامل ہیں . دونوں عورتیں پشین سے فیصل آباد منشیات اسمگل کر رہی تھیں . ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں