25 کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا،روایت کے تحت وفات پانے والے ایم این اے کے ایصال ثواب کیلئے دعا ہو گی،شیخ رشید احمد

اسلام آباد ّ(قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 25 کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو گا،روایت کے تحت وفات پانے والے ایم این اے کے ایصال ثواب کیلئے دعا ہو گی،30 سے یکم اپریل تک سپیکر جس دن کیلئے چاہے گا،ووٹنگ کا دن مقرر کرے گا،27 کے جلسے میں واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے،ابھی تک وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں،امید ہے کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے . وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 25 کو قومی اسمبلی کا اجلاس ہو

گا .

انہوںنے کہاکہ روایت کے تحت وفات پانے والے ایم این اے کے ایصال ثواب کے لیے دعا ہو گی . انہوںنے کہاکہ 30 سے یکم اپریل تک سپیکر جس دن کے لیے چاہے گا،، ووٹنگ کا دن مقرر کرے گا . انہوںنے کہاکہ 27 کے جلسے میں واضح ہو جائے گا کہ عوام کس کے ساتھ کھڑی ہے . انہوںنے کہاکہ اپوزیشن اگر پراعتماد ہے تو ہم بھی پراعتماد ہیں . انہوںنے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے لیے پرامید ہیں . انہوںنے کہاکہ ابھی تک وزیراعظم کے پاس بھی بہت کارڈز ہیں،امید ہے کہ اتحادی عمران خان کے ساتھ ہوں گے . انہوںنے کہاکہ دعا ہے کہ انہیں وزیراعظم کا ساتھ دینا چاہیے . دوسری جانب زیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ اکثریتی ایم این ایز ایسے ہیں جنہوں نے پیسے نہیں لیے ناراض ہیں ایک دو ایسے ایم این ایز ہوں گے جنہوں نے پیسے لیے ہوں گے . ایک انٹرویومیں علی محمدخان نے کہا کہ رکن اسمبلی احمد حسین ڈیہڑ کے شکوے ہیں میں خود وزیراعظم سے بات کروں گا یہ آج بھی کہہ رہے ہیں پی ٹی آئی کیساتھ ہیں انہیں کوئی زبردستی پارٹی سے نہیں نکال سکتا . علی محمدخان نے کہا کہ اپوزیشن پرانی تنخواہ پر کام کرے گی مولانا کیساتھ پھر ہاتھ ہوگیا عمران خان یہاں ہی ہیں اورپاکستان میں ہی رہیں گے .

. .

متعلقہ خبریں