ہوشیار خبردار ہیکرز نے یوزر نیم اور پاس ورڈ چوری کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا

 

سلیکان ویلیّ(قدرت روزنامہ) سائبر سیکیورٹی کے یوٹیوب چینل انفینیٹ لاگنز نے اپنی تازہ ویڈیو میں انکشاف کیا ہے کہ ہیکرز نے انٹرنیٹ صارفین کے یوزر نیمز اور پاس ورڈز چوری کرنے کیلیے فشنگ کا ایک نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے جسے برازر اِن دی برازر کہا جاتا ہے . میڈیارپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو سائبر سیکیورٹی ماہرین کیلیے ہے جس میں مسٹر ڈاکس نامی ایک وائٹ ہیٹ ہیکر کے حوالے سے بِٹ بی طریقے کی تفصیل بیان کی گئی ہے .

انفینیٹ لاگنز، مسٹر ڈاکس اور آرس ٹیکنیکا پر اس بارے میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق، یہ نیا طریقہ اس قدر

شاطرانہ ہے کہ ایک سمجھدار اور ہوشیار رہنے والا انٹرنیٹ صارف بھی اس سے دھوکا کھا سکتا ہے . بِٹ بی کا انحصار تھرڈ پارٹی لاگ اِن پر ہے جو آج دنیا کی لاکھوں ویب سائٹس استعمال کررہی ہیں . تھرڈ پارٹی لاگ اِن میں آپ کو کسی ویب سائٹ پر لاگ اِن ہونے کیلیے علیحدہ اکانٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ آپ اپنے موجودہ گوگل، فیس بک یا ایپل اکانٹ کی تصدیق کرواتے ہوئے اس ویب سائٹ پر لاگ اِن ہوسکتے ہیں . اس مقصد کیلیے او آتھ نامی اوپن پروٹوکول استعمال کیا جاتا ہے جو کسی ویب سائٹ پر لاگ اِن کیلیے گوگل، فیس بک یا ایپل اکانٹ وغیرہ کی خودکار، فوری اور محفوظ تصدیق کی سہولت فراہم کرتا ہے . بِٹ بی طریقے کے تحت ہائپر ٹیکسٹ مارک اپ لینگویج (ایچ ٹی ایم ایل)میں کاسکیڈنگ اسٹائل شیٹ نامی تکنیک سے استفادہ کرتے ہوئے، تھرڈ پارٹی لاگ اِن کیلیے ایک ایسی پاپ ونڈو بنائی جاتی ہے جو دیکھنے میں بالکل اصل تصدیقی (آتھورائزیشن)ونڈو کی طرح دکھائی دیتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں