عثمان بُزدار اور جنرل فیض سے متعلق کسی فیصلے بارے سوال پر وزیراعظم عمران خان کا ایسا ردعمل کہ صحافی بھی ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے

 

اسلام آباد ّ(قدرت روزنامہ) یوم پاکستان کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے
سپریم کورٹ کے عدالتی رپورٹرز کیساتھ ملاقات کی اور سوالات کے جوابات بھی دیئے، اس موقع پر ایک صحافی نے کہا کہ عثمان بُزدار اور جنرل فیض سے متعلق کوئی فیصلہ کریں اور . .

. اس پر وزیراعظم نے کسی بھی قسم کا تبصرہ کرنے کی بجائے قہقہہ لگا دیا . صحافی غریدہ فاروقی نے بتایا کہ اس موقع پر وزیر اعظم کاکہناتھاکہ "سیاست کیلئے فوج کو بدنام نہ کریں؛ فوج کو غلط تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے"

. انہوں نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم کاکہناتھاکہ جب تک زندہ ہوں ان چوروں کے ساتھ نہیں بیٹھوں گا . شہبازشریف کیساتھ بیٹھ کر کام کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، آج خبر آئی تھی کہ اسٹیبلشمنٹ حکومت اور اپوزیشن کو بٹھا کر ڈائیلاگ کروانا چاہتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں