عمران خان کو داغدار ماضی کے باوجود 3 رشتے ملنے کے سعید غنی کے بیان پر کپتان کی سابق اہلیہ ریحام خان بھی میدان میں آگئیں

کراچیّ(قدرت روزنامہ) پیپلزپارٹی کے رہنماسعید غنی نے کہا ہے کہ عمران خان
کو داغدار ماضی کے باوجود 3 رشتے مل گئے، ان کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد کپتان کی سابق اہلیہ اور خاتون صحافی ریحام خان کا ردعمل بھی آگیا . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ منحرف اراکین کا لوگوں کی شادیوں میں جانا مشکل ہوجائے گا، آپ کے بچوں سے لوگ شادیاں نہیں کریں گے، سکول کے اندر بچے آپ کے بچوں کو برا بھلا کہیں گے .

ان کے اس بیان پر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہاکہ "اس نے کہاکہ منحرف اراکین کے بچوں کو رشتے نہیں ملیں گے، یارعمران خان کو تین تین رشتے مل سکتے ہیں تو یہ بات مجھے بتائیں کہ عمران خان سے برے ماضی کا کوئی بندہ ہوسکتا ہے، اس کی حرکتوں کا کسے نہیں پتہ، پتہ بھی ہے اور ثبوت بھی ہیں، وہ کہہ رہا ہے کہ رشتہ نہیں ملے گا، تیرے بچے سکول جاتے ہیں تو باقیوں کے بچوں کو کون کچھ کہے گا" . سعید غنی اور عمران خان کے بیانات پر مبنی یہ ویڈیو سامنے آئی تو ریحام خان بھی خاموش نہ رہ سکیں اور ویڈیو شیئرکرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا کہ " سعید غنی کی طرف سے شاندار ٹرولنگ" .

. .

متعلقہ خبریں