مولانا فضل الرحمان بارہویں کھلاڑی نہیں بلکہ پی ڈی ایم ٹیم کے کپتان ہیں

اسلام آبادّ(قدرت روزنامہ) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان بارہویں کھلاڑی نہیں بلکہ پی ڈی ایم ٹیم کے کپتان ہیں، عمران خان کے پاس کرشماتی حمایت ہے اور نہ ہی سلمانی ٹوپی ہے، استعفا دیں اور گھر جائیں، مولانا کے کھیل سے آپ ہی نہیں آپ کی پوری پارٹی مائینس ہوجائے گی .
انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے ہاتھ میں استعفی دینے کے سوا کوئی اور کارڈ نہیں ہے، عمران خان کے پاس نہ کرشماتی حمایت ہے اور نہ سلمانی ٹوپی ہے استعفی دے اور گھر جائے، چند دنوں کی بات ہے عمران خان آپ کے اقتدار کا سورج غروب ہونے والا ہے، مولانا فضل الرحمان بارہویں کھلاڑی نہیں بلکہ اپوزیشن اور پی ڈی ایم کی ٹیم کے کپتان ہے .

انہوں نے کہا کہ مولانا وہ کھیل کھیل رہا جس سے صرف آپ نہیں بلکہ آپ کی پارٹی بھی مائینس ہوجائیگی . عمران خان پاک فوج کوسیاست میں گھسیٹنے کی کوشش نہ کروں . افواج پاکستان آپ کی سیاست کے ساتھ نہیں بلکہ آئین اور ریاست کے ساتھ کھڑی ہے . انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق عمران خان وزیراعظم نہیں رہے کیونکہ وہ اکثریت کھوچکے ہے . واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے سپریم کورٹ کے بیٹ رپورٹرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ فضل الرحمان کے ٹیم سے باہر ہونے کا وقت آگیا ہے، فضل الرحمان سیاسی ٹیم کا 12واں کھلاڑی ہے .
اسی طرح انہوں نے کہا کہ مشورے کیلئے کبھی بھی شہباز شریف کے ساتھ نہیں بیٹھو ں گا، شہبازشریف کے ساتھ بیٹھ کر اپنی توہین کیوں کروں . دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان شاءاللہ شہبازشریف کا نام لیتے لیتے گھر جاﺅ گے، عمران صاحب وہ کپتان ہے جو تینوں وکٹس اکھاڑ کر گھر لے جانا چاہتے ہیں، مہنگائی کا کپتان کلین بولڈ ہوچکا ہے .
انہوں نے کہا کہ نہیں چھوڑوں گا کی دھمکیاں چھوڑیں، اجلاس بلائیں میچ کھلیں آخری بال کی نوبت نہیں آئے گی . مہنگائی کے کپتان آئین اور عوام سے نہ لڑیں، مقابلہ کریں میچ کھلیں . انہوں نے کہا کہ عمران صاحب دھمکیاں نہ دیں، 172 ارکان پورے کریں، اجلاس بلائیں، سرپرائز آپ کا منتظر ہے، مہنگائی کے کپتان نے قوم کوصرف مہنگائی، لوٹ مار، جھوٹ اور بے روزگاری کے سرپرائز دئیے ہیں، آپ صرف جھوٹ اور ڈھٹائی میں جیت سکتے ہیں تحریکِ عدم اعتماد میں میدان میں آئے بغیر سے آخری بول تک کیسے کھلیں گے؟ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے کپتان کی جماعت تاش کے پتوں کی طرح بکھر رہی ہے آخری پتہ کہاں سے آئے گا . عمران صاحب آپ کا آخری کارڈ اور سرپرائز آپ کا استعفا ہے .

. .

متعلقہ خبریں