لاہور ّ(قدرت روزنامہ) پاکستانی نوجوان نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف ایک اننگز میں چار یا زیادہ وکٹیں لینے والے پاکستان سے تعلق رکھنے والے تیسرے نوجوان پیسر بن گئے ہیں . یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے دو کھلاڑی شاہد آفریدی اور محمد عامر تھے .
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے دوران نسیم نے یہ سنگ میل عبور کیا .
نسیم شاہ نے پہلے 59 رنز پر سٹیو سمتھ کی وکٹ حاصل کی . اس کے بعد نسیم نے ٹریوس ہیڈ کی وکٹ حاصل کی اور پھر کیمرون گرین کو بھی 79 کے سکور پر پویلین واپس بھیج دیا . نیتھن لیون پیسر کی حاصل کی ہوئی چوتھی وکٹ تھی . نوجوان پیسر نے 31 اوورز میں 58 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں .
. .