چوہدری نثار نے عمران خان سے ماضی قریب میں کسی بھی ملاقات کی تردید کردی، حامد میر کا دعویٰ

اسلام آبادّ(قدرت روزنامہ)نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار حامد میر نے چودھری نثار علی خان اور وزیراعظم کے مابین ملاقات سے متعلق کہاہے کہ چودھری نثار نے عمران خان سے ماضی قریب میں ملاقات کی تردید کی تھی یہ ملاقات کچھ عرصہ قبل نہیں بلکہ ساڑھے تین سال قبل ہوئی تھی . سینئر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے اس ملاقات کا تذکرہ بے معنی ہے کیونکہ چوہدری نثار علی خان اس وقت ایم این اے نہیں ہیں ، عمران خان نے یہ بات پتہ نہیں

کیوں کی .

دوسری جانب سینئر سیاستدان اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں خفیہ ملاقات کے حوالے ے خبروں کی تردید کر دی گئی . تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے قریبی ذرائع نے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر خبروں اور تجزیہ میں دی جانے والی ان خبروں کی تردید کر دی جن میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ چوہدر ی نثار علی خان کی وزیر اعظم سے ملاقات ہوئی ہے . قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ ان دنوں اپنے حلقے میں اپنے حامیوں سے ملاقات کررہے ہیں ان کی نہ تو بنی گالا میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی ایسا پروگرام ہے ،اس حوالے سے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر چلائی جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے ، ایسی خبریں جاری کر نے سے پہلے تصدیق کر لی جانی چاہئے . قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرداخلہ دو تین روز قبل ہی سوشل میڈیا پر جعلی اکائونٹ بنا کر مختلف شخصیات کے حوالے سے ان سے منسوب بعض باتوں کی کھل کر تردید چکے ہیں اور قانونی ماہرین سے مشورہ کیا ہے ،اس ضمن میں ایف آئی اے سے ایسے جعلی اکائونٹ بنانے والوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کی جائیگی . واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا اور بعض ٹی وی چینلز پر یہ خبریں دی جارہی تھیں کہ چوہدری نثار علی خان کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے تحریک میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیر اعظم نے انہیں عثمان بزدار کی جگہ پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنانا چاہتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں