’’عمران خان جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کرسکتے ہیں‘‘

کراچی (قدرت روزنامہ) ملکی سیاست کے لیے دو تین دن بہت اہم اور مشکل ہیں، قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی،عمران خان جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کرسکتے ہیں، سینئر پی پی رہنما کا دعویٰ . تفصیلا ت کے مطابق مشیر برائے زراعت سندھ منظور وسان کا وزیر اعظم عمران خان سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان جلسے میں استعفیٰ دینے کا اعلان کر سکتے ہیں .


منظور وسان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکی سیاست کے لیے دو تین دن بہت اہم اور مشکل ہیں، قومی اسمبلی میں عمران خان کی اکثریت نہیں رہی . انہوں نے کہا کہ ہر جگہ سے اپوزیشن کے حق میں فیصلے آرہے ہیں، اپنے ہی لوگ عمران خان سے دھوکا کر رہے ہیں . واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما و رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کو عثمان بزدار بھی چھوڑ کر جار ہے ہیں اور سیاسی جماعتوں سے ٹکٹ کے لیے رابطے بھی کر رہے ہیں .

راجہ ریاض نے کہا کہ میں قرآن پاک کی قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ میں نے ایک روپیہ رشوت نہیں لی، اگر عمران خان میڈیا پر آ کر قرآن پاک اٹھا کر کہہ دیں تو میں انہیں معاف کردوں گا . واضح رہے کہ حکومت کی 3 بڑی اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے . ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادیوں کا اپوزیشن کی حمایت کا باضابطہ اعلان 25 مارچ کو متوقع ہے .
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی حمایت کا اعلان چوہدری برادران کے گھر پر مشترکہ پریس کانفرنس میں ہوگا . اپوزیشن ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)، پاکستان مسلم لیگ (ق) اور بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) حزب اختلاف کی حمایت کا اعلان کریں گی . ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی 3 بڑی اتحادی جماعتوں کے ساتھ گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے 2 ارکان بھی اپوزیشن کی حمایت کریں گے . اپوزیشن ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادی اپوزیشن کی حمایت پر حکمت عملی تیار کر رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں