دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا رن وی45روزکے لیے بند کرنے کا اعلان

دبئی(قدرت روزنامہ) دبئی ایئرپورٹس نے نومئی سے دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے (ڈی ایکس بی)کا شمالی رن وے بند کرنے کا اعلان کیا ہے . اس کے بعد متعدد پروازوں کا شہرکے دوسرے آل مکتوم بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف موڑے جانے کا امکان ہے .

میڈیارپورٹس کے مطابق ہوائی اڈے کے حکام نے حفاظت اورموثرکارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے رن وے کی تعمیرومرمت کا اعلان کیا .
دبئی کا یہ بین الاقوامی ہوائی اڈا آپریشننل سرگرمیوں کے لحاظ سے مسلسل آٹھویں سال دنیا کا مصروف ترین ائیرپورٹ رہا ہے . اس ہوائی اڈے کے شمالی رن وے کی آخری مرتبہ 2014 میں بڑے پیمانے پر تعمیرنو اور بحالی کی گئی تھی . اب تازہ مرمت وبحالی 2019 میں جنوبی رن وے میں کی گئی اپ گریڈیشن ہی کی عکاس ہوگی .

ہوائی اڈے میں رن وے کے دوسیٹ اپ ہیں . اب مرمت کے کام کے دوران میں صرف ایک لینڈنگ پٹی کھلی رہے گی .

دریں اثنا گلف ائیر نے ایک آن لائن اپ ڈیٹ میں کہا کہ اس کی روزانہ کی سرگرمیاں دونوں ہوائی اڈوں کے درمیان تقسیم کی جائیں گی . اس کی بعض پروازیں متاثرہوں گی کیونکہ ایئرلائن نے مسافروں سے درخواست کی تھی کہ وہ روانگی سے قبل اپنے سفری منصوبے کی تصدیق کریں . دوسری فضائی کمپنیوں سے مزید شیڈول یا ہوائی اڈے کی تبدیلی سے متعلق فوری طور پرکوئی معلومات دستیاب نہیں ہوسکی ہیں . ڈی ایکس بی اس وقت 84 بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کے ذریعے 93 ممالک میں 198 سے زیادہ منزلوں سے جڑا ہوا ہے .

. .

متعلقہ خبریں