وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم ویڈیو پیغام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے قوم سے کہا ہےکہ وہ 27 مارچ کو یہ پیغام دینے نکلیں کہ وہ برائی کے ساتھ نہیں ہیں،تا کہ مستقبل میں کسی کی جرات نہ ہوکہ وہ ہارس ٹریڈنگ کرکے جمہوریت اور قوم کو نقصان پہنچائے،ملک میں 30 سال سے لوٹ مار کرنے والا ڈاکوئوں کا ٹولہ اکھٹے ہوکر کھلے عام پارلیمنٹرینز کے ضمیر خرید رہا ہے . جمعرات کو جاری کیے گئے قوم کے نام اپنےویڈیو پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کا حکم اللہ نے قرار دیا ہے،اللہ تعالی مسلمانوں کو حکم دیتا

ہے کہ تم نے اچھائی کے ساتھ اور برائی اور بدی کے خلاف کھڑے ہونا ہے ،اس سے معاشرہ زندہ ہوتا ہے .

انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈاکوئوں کا ٹولہ جو 30 سال سے لوٹ رہا ہے،کرپشن کرکے پیسے باہر بھیج رہا ہے اب اس نے اکٹھے ہو کر پارلیمنٹیرین کے ضمیر کی قیمتیں لگائی ہیں،ان کو کھلے عام خرید رہے ہیں . وزیر اعظم نے کہاکہ میں یہ چاہتاہوں کہ ساری قوم 27 مارچ کومیرے ساتھ صرف ایک پیغام دینے کے لئے نکلے کہ ہم بدی کےساتھ نہیں بلکہ ہم بدی کے خلاف ہیں،ہم اس ملک کی جمہوریت اور قوم کے خلاف ہونے والے اس جرم کے خلاف ہیں . وزیر اعظم نے کہا کہ یہ لوگ چوری کے پیسے سے عوامی نمائندوں کے ضمیر خرید رہے ہیں،قوم اس کے خلاف کھڑی ہے . وزیر اعظم نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ قوم 27 مارچ کو میرے ساتھ نکلےاور سارے پاکستان کو پتہ ہونا چاہیے کہ آگےکسی کی جرات نہیں ہونا چاہیے کہ اس طرح ہارس ٹریڈنگ کر کے ملک کی جمہوریت اور قوم کو نقصان پہنچائے .

. .

متعلقہ خبریں