آزاد کشمیر میں بھی پی ٹی آئی حکومت کے آخری دن شروع، نوازشریف نے بڑے فیصلوں کی منظوری دیدی

لندن(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف سے چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ(ن ) آزاد جموںو کشمیر شاہ غلام قادر کی طویل ملاقات . محمد نواز شریف نے آزاد کشمیر میں مبینہ چوری شد ہ مینڈیٹ کے بل بوتے پر قائم حکومت کے خاتمے کیلئے تمام جمہوری اقدامات اٹھانے کی منظوری دے دی .

ملاقات میں پاکستان اور آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال، تحریک آزادی کشمیر اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ( ن)کی تنظیم نو پرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا . قائد محمد نواز شریف نے شاہ غلام قادر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کیساتھ

میرا خون کارشتہ ہے . کشمیری عوام نے ہندوستان کی کھلی جارحیت کیخلاف قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کی ہے دنیا کی کوئی طاقت کشمیر یوں کو ان کے حق خود اردیت سے محروم نہیں کر سکتی اور ہندوستان کو ایک دن اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہش اور امنگوں کے مطابق حل کرنا ہو گا . پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی . اس موقع پر مسلم لیگ(ن)کے سینئر راہنمااور سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مسلم لیگی راہنما زبیر گل اور رحمان آرائیں بھی موجود تھے . ملاقات میں شاہ غلام قادر نے قائد پاکستان محمد نواز شریف کو براڈ شیٹ کے سربراہ کاوے موسوی کی طرف سے معافی مانگنے پر کشمیری عوام کی جانب سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کے نام پر محمد نواز شریف اور مسلم لیگ(ن)کی اعلیٰ قیادت کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب ہو چکی ہے . انہوں نے اہم موقع پر کشمیری عوام کی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا بدنام زمانہ دور حکومت اپنے انجام کے قریب ہے اور آزاد خطہ کے عوام محمد نواز شریف کی پاکستان آمد پر بھرپور استقبال کریں گے . شاہ غلام قادر نے محمد نواز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام آپ کے سنہری دور کو آج بھی یاد کرتے ہیں اور منتظر ہیں کہ آپ کب پاکستان تشریف لائیں اور آپ کی قیادت میں ایک پھر پاکستان اقوام عالم میں اپنا کھویا مقام حاصل کرے گا اور تعمیر وترقی کا سنہر ا دور پھر سے شروع ہو گا . شاہ غلام قادر نے محمد نواز شریف سے آزاد کشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال آگاہ کیا اور کہا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی حکومت نے آزاد کشمیر کے گذشتہ عام انتخابات میں پری پول ری گنگ کے ذریعے آزاد خطہ کے لوگوں کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا . مسلم لیگ(ن)کے قائد محمد نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)جمہوری اصولوں پر یقین رکھنے والی جماعت ہے لیکن ہم آزاد کشمیر کے عوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت بھی نہیں دے سکتے . انہوں نے آزاد کشمیر میں چوری شد ہ مینڈیٹ کے بل بوتے پر قائم حکومت کے خاتمے کیلئے تمام جمہوری اقدامات اٹھانے کی منظوری دے دی . شاہ غلام قادر نے محمد نواز شریف اور ان کے خاندان کی لازوال قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور آئین و قانون کی بالادستی کیلئے مسلم لیگی قیادت نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ میں ایک نمایاں باب کی حیثیت رکھتی ہیں . اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن)آزاد جموں و کشمیر کے چیف آرگنائزر شاہ غلا م قادر نے مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف نوا زشریف کو آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن)کی تنظیم نو کے حوالے سے رپورٹ پیش کی اور آزاد کشمیر میں مسلم لیگ(ن)کے کارکنوں کے جوش و جذبے سے آگاہ کیا . شاہ غلام قادر نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آزادکشمیر میں مسلم لیگ(ن)گراس روٹ لیول پر ایک فعال سیاسی قوت بن چکی ہے اور کارکنوں نے پولنگ اسٹیشن/وارڈ اور حلقہ سطح پر جماعتی آئین کے مطابق انتخابات کے ذریعے اور اتفاق رائے سے تنظیم سازی مکمل کی اور محمد نوازشریف ، محمد شہباز شریف کی قیادت پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کا اظہار کیا ہے . اس موقع پر انہوں نے محمد نوا زشریف کو بتایا کہ صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد شہبا زشریف اور دیگر مسلم لیگی قیادت کی تنظیم نو میں بھرپور سرپرستی اور راہنمائی حاصل رہی جس کے کیلئے وہ ان کے شکر گزار ہیں . اس موقع پرمیاں محمد نواز شریف نے شاہ غلام قادر کو گراس روٹ لیول پر مسلم لیگ(ن)کی تنظیم نو مکمل کرنے پر مبارک باد دی اور مسلم لیگی کارکنان کو سلام بھیجا .

. .

متعلقہ خبریں