اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نےوفاقی حکومت کو انتباہ جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اپوزیشن لیڈرمیاں شہبازشریف نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ مہنگائی کی قیامت برپا کرنے پرعوام میں لاوا پک رہا ہے ،جب یہ پھٹے گا تو کوئی نہیں بچے گا . حکومت کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیاء ضروریہ مزید مہنگی کرنے پر اپنے ردعمل میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے کہاکہ حکومت کو متنبہ کرتا ہوں کہ عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ لادنے کے بجائے کم کرے ،عوام پر ہر ماہ، ہر ہفتے مہنگائی کی قیامت ڈھانے والے مزید اور کتنا ظلم کرنا چاہتے ہیں .

ظلم کے اس نظام کے خلاف عوام کا لاوہ پک رہا ہے، پھٹا تو کوئی نہیں بچے گا . شہبازشریف نے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کے لئے بجلی، گیس، اشیائے خوردونوش مزید مہنگی کرنے کا ظلم نہ کیاجائے . انہوں نے کہاکہ تعجب اس بات پر ہے کہ حکومت قرض پر قرض لیتی جارہی ہے اور مہنگائی بھی بڑھاتی جارہی ہے . اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ جولائی کے مہینے میں امپورٹ بل 47 فیصد بڑھنا معاشی تباہی کے اشارے ہیں . گزشتہ مالی سال کے 3.7 ارب ڈالر کے مقابلے میں گزشتہ ماہ 5.4 ارب ڈالر امپورٹس ہوئیں . .

متعلقہ خبریں