عظمیٰ بخاری وزیراعلیٰ ہاوس کا ریکارڈ غائب ہونے پر میدان میں آ گئیں ، عثمان بزدار کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری وزیراعلیٰ ہاﺅس کا کارڈ غائب ہونے کا مقدمہ عثمان بزدار کے خلاف درج کروانے کا اعلان کر دیاہے .

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری کا بیان (ن) لیگ کے آفیشل ٹویٹر پیج پر جاری کیا گیاہے جس میں ان کا کہناتھا کہ عثمان بزدار صاحب یہ کسی کے باپ کا مال نہیں سرکاری ریکارڈ ہے ، عثمان بزدار نے چھ ٹرکوں میں سامان نامعلوم مقام پر شفٹ کرایا، وہ فوری وزیراعلیٰ ہاﺅس واپس لائیں، آپ ساڑھے تین سال پنجاب کے خزانے پر سیر سپاٹے کرتے رہے ہیں، جس شخص کے پاس سائیکل نہیں تھی وہ آج ارب پتی بن گیاہے ، بزدار صاحب ابھی تک آپ نے ملتان میں کروڑوں روپے کے خریدے گھر اور بہت ساری بےنامی جائیدادوں کا حساب بھی دینا ہے،عثمان بزدار نے سالانہ گوشواروں میں 42ہزار ٹیکس ظاہر کیا لیکن اربوں کی پراپرٹی کے مالک کیسے بن گئے؟سب چوروں کا الگ الگ حساب دینا ہوگا بھاگنے کی کوشش نہیں کرنے دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں