لاہور ٹیسٹ ؛ آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دے دیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 351 رنز کا ہدف دے دیا ، مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 227 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی‘ عثمان خواجہ نے ناٹ آؤٹ 104 رنز بنائے جب کہ پہلی اننگز میں آسٹریلیا کے 391 رنزکے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لائن 268 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی ، گزشتہ روز 90 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر اپنی بقیہ اننگز کا آغاز کیا، کھانے کے وقفے کے بعد عبداللہ شفیق 81 رنز بنا کر نیتھن لائن کی گیند پر آوٹ ہوگئے ، اظہر علی 78 رنز کی اننگز کھیل کر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ چائے کے وقفے کے بعد فواد عالم 13 رنز بنا کر مچل سٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے .
محمد رضوان ایک رن بنا کر مچل اسٹارک کی گینڈ پر بولڈ ہوگئے اور ساجد خان کو پیٹ کمنز نے بولڈ کیا ، [ پھر نئے آنیوالے کھلاڑی نعمان علی بابر اعظم کا ساتھ دینے آئے تو وہ 268 پر پویلین لوٹ گئے، یوں پاکستان کو 7ویں نقصان کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں حسن علی، بابر اعظم اور نسیم شاہ مجموعی سکور میں کوئی اضافہ نہ کرسکے .

پہلی اننگز میں پاکستانی بلے باز عبداللہ شفیق 81، اظہر علی 78 اور بابر اعظم 67 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، پیٹ کمنز نے 5 اور مچل سٹارک نے 4 کھلاڑیوں کو شکار بنایا جبکہ نیتھن کے حصے میں ایک وکٹ آئی .

اس سے قبل آسٹریلین ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 391 رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی تھی . خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان راولپنڈی میں کھیلا گیا پہلا اور کراچی میں ہونے والا دوسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا جبکہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونیوالے اس تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے کراچی ٹیسٹ کی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی اور اسی پلیئنگ الیون کو برقرار رکھا تاہم پاکستان کی طرف سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی اور فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو آخری ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے .
سیریز کے فیصلہ کن ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی ٹیم جن کھلاڑیوں پر مشتمل ہے ان میں امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فواد عالم، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی اور نسیم شاہ شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا نے اپنی پلیئنگ الیون میں عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلکس کیری، مچل سٹارک، پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور مچل سوئپسن کو جگہ دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں