عثمان بزدار کو ہٹائے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے، کپتان کے انتہائی قریبی دوست نے صاف جواب دیدیا

لاہور(قدرت روزنامہ) رہنما ترین گروپ عون چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کے بعد ہی حکومت کے ساتھ مذاکرات نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں . ایک بیان میں عون چوہدری نے کہا کہ ہمارے مذاکرات اب وزیراعظم عمران خان
یا وفاقی ٹیم سے ہوں گے، ڈاکٹر مراد راس سے ملاقات میں ترین گروپ نے کوئی لچک نہیں دکھائی، عثمان بزدار کو ہٹائے بغیر معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے .

ان کا کہنا تھا کہ ہم مائنس عثمان بزدار کے مطالبے پر کھڑے ہیں، پہلے عثمان بزدار کی تبدیلی پھر دیگر ایجنڈے پر بات چیت ہو گی . عون چوہدری کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے اراکین کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے، ترین گروپ کی وزیراعلیٰ سے ملاقاتوں کی پرانی تصاویر نکالی جا رہی ہیں . ان کا کہنا تھا کہ ترین گروپ جہانگیر ترین کی قیادت میں متحد ہے، ہمارا گروپ مشترکہ فیصلے کر رہا ہے . خیال رہے کہ حکومتی ٹیم ترین گروپ سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی تبدیلی کے فیصلے پر نظر ثانی کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور گزشتہ روز بھی صوبائی وزیر مراد راس کی سربراہی میں حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے ملاقات کی تھی .

. .

متعلقہ خبریں