’’ سرپرائز تو سرپرائز ہے، پہلے تو نہیں بتا سکتے‘‘ سینیٹر فیصل جاوید نے بازی جیتنے اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ہم یہ بازی جیت چکے ہیں، 27 تاریخ کو پاکستان کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا . میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ عدم اعتماد کی ووٹنگ کرا کر دیکھ لیں سب سامنے آجائے گا، اتحادی دیکھ لیں عوام کی رائے پر چلیں، اتحادیوں نے اگر عوام کی رائے دیکھ لی ہے تو وہ ہمارے ساتھ رہیں گے .

انہوں نے کہا کہ سیاست دان کبھی ایسا فیصلہ نہیں کرے گا جو عوام کے خلاف ہو . سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم

کے سرپرائز کے حوالے سے بتایا کہ سرپرائز تو سرپرائز ہے، پہلے تو نہیں بتا سکتے، کارڈ کارڈ ہے جس کے بارے میں صرف عمران خان کو معلوم ہے 27 تاریخ کے جلسے میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ ہوں گے .

. .

متعلقہ خبریں