تحریک انصاف کے رکن اسمبلی صالح محمد کو بھی کروڑوں روپے کی پیشکش کا انکشاف، وزیر اعظم کا ردعمل بھی آگیا

مانسہرہ (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی صالح محمد کو بھی کروڑوں روپے کی پیشکش کا انکشاف ہوا ہے اور یہ آفر ٹھکرائے جانے پر وزیراعظم عمران خان کا ردعمل بھی آگیا .

جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہناتھاکہ نوجوانوں سے مخاطب اس لیے ہوں کہ آپ پاکستان کا مستقبل ہیں، اپنے تجربے سے سکھانا چاہتا ہوں کہ صحیح اور عظمت کا راستہ کونسا ہے، جب آپ نماز پڑھتے ہیں اور اللہ کے سامنے جھکتے ہیں تو مانگتے ہیں کہ اس راستے پر لگا جس میں تو نے نعمتیں بخشیں، یاد رکھنا کہ ہمیشہ آپ کے سامنے دو راستے آئیں گے .

ان کاکہناتھاکہ یہاں بیٹھے صالح محمد کوخریدنے کے لیے بیس پچیس کروڑ سامنے رکھے گئے، اسلام آباد میں منڈی لگی ہے، بیس پچیس کروڑ کی آفر دی جارہی ہے، صالح محمد کے سامنے بھی دو راستے تھے، ایک یہ کہ پیسے لے لے اور پھر کہے کہ ابھی پتہ چلا ہے کہ عمران خان تو بہت برا آدمی ہے، پی ٹی آئی نے پاکستان تباہ کردیا اور اب میرا ضمیر جاگ گیا .

انہوں نے کہا کہ دوسرا راستہ مشکل ہے لیکن وہ ہمارے پیغمبر وں کا راستہ ہے،و ہ آسان نہیں تھا، مشکلات آئیں . یہ چوہے بلیک میل کرتے ہیں لیکن انسان کی عظمت کا راستہ ہی مشکل ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ 20 کروڑ پکڑ لیا تو زندگی آسان ہوجائے گی ، جتنا پیسہ آپ زندگی میں بنائیں گے ، وہ اللہ کے ہاتھ میں ہے لیکن کوشش انسان کے ہاتھ میں ہے،عزت اور ذلت بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے، کوئی انسان انسان کو ذلیل نہیں کرسکتا، سب سے زیادہ انسان کو موت خوف سے ہوتا ہے لیکن اللہ نے اس سے بھی آزاد کردیا، یہ فیصلہ اس نے اپنے ہاتھ میں رکھا ہے .

وزیر اعظم نے وہاں بیٹھے سیاستدانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ 20 کیا، 50 کروڑ آفر کریں تو بھی نہیں جانا، آپ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں سرخرو ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھ سے اور حکومت سے وہ کام لیا جو کوئی نہ کرسکا، اسلامو فوبیا کیخلاف قرارداد منظور کروائی اور ہرسال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کیخلاف دن منایا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں