اکثریت نہ ہونے کے باعث حکومت عدم اعتماد کا سامنا نہیں کرپارہی، اختر مینگل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد اپوزیشن کے ارکان کے ساتھ بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جس کے اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد پیش کی ہے حکومت اس سے راہ فرار اختیار کررہی ہے اور مختلف ہتھکنڈوں پر اتر آئی اے حکومت کے ارکان نے سندھ ہاؤس پر حملہ کیا اور پھر او آئی سی کا بہانہ بنا کر قومی اسمبلی کا اجلاس موخر کرتا رہا حکومت کے پاس اکثر یت ہوتی تو وہ ثابت کرچکی ہوتی چونکہ حکومت کے پاس اکثریت باقی نہیں رہی اسی لئے وہ تحریک عدم اعتماد کا سامنا نہیں کررہی تحریک عدم اعتماد پر میں اپوزیشن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں فوت ہونے والے اراکین کے حوالے سے ہماری روایات ہیں مگر روایات آئین سے بالاتر نہیں ہیں . انہوں نے کہا کہ حکومت پر آرٹیکل 6 کا اطلاق ہونا چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں