مریم نفیس نے نکاح کے لئے سفید رنگ کا عروسی لباس پہن لیا، ویڈیو وائرل

(قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ مریم نفیس اپنی زندگی کے اہم ترین دن، نکاح کے لیے دُلہن بن گئی ہیں .

پاکستان کی خوبرو ادکارہ مریم نفیس کی شادی ہو رہی ہے ان کی مہندی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں جس کے بعد اب ان کی نکاح کے لئے تیاری کی ویڈیو نے بھی سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے .

فائزہ سلون کی جانب سے مریم کی نکاح کے لئے تیار ہوتے وقت کی ویڈیو انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مریم نے اپنی زندگی کے اس بڑے اور خوبصورت دن کے لئے سفید رنگ کے عروسی لباس کا انتخاب کیا ہے .

ساتھ ہی مریم نفیس نے سنہرے رنگ کی جیولری پہن رکھی ہے جبکہ اس کے ساتھ لال رنگ کا کامبنیشن رکھا گیا ہے .

مریم نفیس کی دُلہن بنتے ہوئے بنائی گئی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے اُن کے مداحوں، انٹرنیٹ صارفین اور شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے .

اداکارہ مریم نفیس آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں، مریم ان ویڈیوز میں بےحد خوش پر مطمئین دکھائی دے رہی ہیں جبکہ ان کے میک اوور نے ان کے حسن میں مزید اضافہ کر دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں