دفاعی انداز میں نہیں بلکہ صورتحال کے مطابق کھیلے، بابراعظم

(قدرت روزنامہ)قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ وہ لاہور ٹیسٹ میچ  میں دفاعی انداز میں نہیں بلکہ صورتحال کے مطابق کھیلے .

لاہور ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  یہ کہنا درست نہیں کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان مائنڈ سیٹ کا فرق تھا .

 پچ دونوں ٹیموں کے لیے ایک ہی طرح کی تھی .

بابراعظم نے مزید کہا کہ نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ پلان کا حصہ تھا پہلی اننگز کا فائدہ ہوا، ہم مثبت ذہن کے ساتھ کھیلے ہم ہدف حاصل کرنا چاہتے تھے .

اُن کا کہنا تھا کہ دوسری اننگز میں یکے بعد دیگرے آؤٹ ہونے کے بعد صورتحال مختلف ہوئی ہے .

حسن علی کی ناقص فارم سے متعلق بابراعظم نے کہا کہ حسن علی میچ ونر ہے، حسن پر ویسا ہی اعتماد ہے جیسے پہلے تھا، تمام کھلاڑیوں نے ماضی میں اچھی پرفارمنس رہی ہے .

بابر اعظم نے کہا کہ مجھے بحیثیت کپتان سب کھلاڑیوں پر اعتماد ہے اور رہے گا .

. .

متعلقہ خبریں