گوادر ایک نئے معاشی مرکز کی حیثیت سے ابھر رہا ہے، صادق سنجرانی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کاروں کے چار رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کی . ملاقات کے دوران ر سرمایہ کاری کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر غور کیا گیا .

برطانوی سرمایہ کاروں میں کیری گوف کے ایم ڈی البرٹ بیرے لیسے اور ٹرولیکس کے ایم ڈی تھامس البرٹ لیسے اور انکے وفد کے اراکین شامل تھے . وفد نے چیئرمین سینیٹ کو اپنے دورے کے مقاصد بارے آگاہ کیا . چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع اورسازگار ماحول موجود ہے سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے سرمایہ کاروں کو مراعات بھی دی جارہی ہیں . انہوں نے کہا کہ کاروباری و معاشی روابط عوام کو مزید قریب لانے میں مدد گار ثابت ہونگے . سرمایہ کاروں کا اعتماد معیشت کے استحکام میں مدد گار ثابت ہوتا ہے . محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ حکومت بہترین پالیسیاں بنا رہی ہے جس سے سرمایہ کاروں کو وسیع مواقع میسر ہونگے اور ان کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے . صادق سنجرانی نے کہا کہ گوادر ایک نئے معاشی مرکز کی حیثیت سے ابھر رہا ہے . برطانوی سرمایہ کار گوادر میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں . خطے کی ترقی و خوشحالی میں گوادر کلیدی کردار ادا کرے گا . چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پاکستان کے برطانیہ سے تاریخی تعلقات ہیں . تجارتی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے سے معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی . پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد برطانیہ میں آباد ہے . برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ملکوں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کررہے ہیں . ملاقات میں سینیٹرز شبلی فراز، سیف اللہ نیازی بھی موجود تھے .

. .

متعلقہ خبریں