حکومت نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف دینے کے لیےبڑا قدم اٹھا لیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) حکومت نے رمضان المبارک کے دوران شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے خوردنی تیل کی درآمد پر 10 فیصد ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی جس کے بعد تیل کی قیمت کم ہونے کا امکان ہے .

وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق یہ منظوری وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت خوردنی تیل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں دی گئی .

اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، سیکریٹری صنعت و پیداوار، چئیرمین ایف بی آر اور دیگر سینئر افسران شریک ہوئے . اجلاس میں وزیر خزانہ کو آگاہ کیا گیا کہ آر بی ڈی پام آئل کی ماہانہ اوسط ریٹیل قیمت انتہائی غیر مستحکم ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال اس کی قیمت میں تقریباً دگنا اضافہ ہواہے . وزیر خزانہ کو بتایا گیا کہ جنوری کے مہینہ میں پام آئل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور فی ٹن قیمت 1351 ڈالرتک پہنچ گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں