عدم اعتماد کی تحریک پر کارروائی نہ ہونے باوجود اپوزیشن خاموش کیوں رہی؟ ممکنہ وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن کی جانب سے دعویٰٰ سامنے آیا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پر کارروائی نہ ہونے پر اپوزیشن کے متوقع احتجاج کو بنیاد بناکر حکومت کی جانب سے اجلاس ملتوی کرنے کا پلان کیا گیا تھا .  

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں آج ہونے والے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر کارروائی نہ ہونے کے باوجود بھی اپوزیشن جماعتوں کی  خاموشی کی وجہ سامنے آگئی ہے .

اپوزیشن قیادت نے گزشتہ رات ہی حکمت عملی طے کرلی تھی، اس حوالے سے قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کی رسمی مشاورت ہوئی، جس میں فیصلہ ہوا تھا کہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران احتجاج یا دھرنا نہیں دیا جائے گا، کیوں کہ  حکومت کی جانب سے اپوزیشن کے متوقع احتجاج کو بنیاد بناکر اجلاس ملتوی کرنے کا پلان کیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں