وزیراعظم عدم اعتماد سے ہٹ گئے تو ان کے خلاف نیب میں چینی اور ایل این جی کے کیسز تیار ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینئر تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز کے بنی گالا پر سنگین الزامات پر عمران خان کو عدالت جانا چاہئیے . جیو نیوز کے پروگرام ’رپورٹ کارڈ‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال شہباز شریف اور مریم نواز کے بنی گالا پر سنگین الزامات، عمران خان کو اپنے اوپر لگائے ان الزامات کا جواب کیسے دینا چاہئیے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ الزامات نامناسب ہیں جس پر وزیراعظم کو عدالت جانا چاہیے .


وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں لیکن ان کے گھر والوں کو ٹارگٹ نہیں کیا جانا چاہئیے، اب باتیں ایوانوں میں کم اور میدانوں میں زیادہ ہو رہی ہیں . بینظیر شاہ نے کہا ہے کہ مریم نواز اور شہباز شریف نے بنی گالا سے متعلق جو جادو کی باتیں کی وہ مناسب نہیں ہے .

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں لیکن ان کے گھر والوں کو ٹارگٹ نہیں کیا جانا چاہئیے .

پنجاب میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر کے لیے پیسے لینے جانے کے الزام پر وزیراعظم کو تحقیقات کروانی چاہئے . وزیراعظم اپنا آفس لوگوں کو ایک جلسے میں بلانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں . اپوزیشن کہتی ہے کہ وزیراعظم تحریک عدم اعتماد سے ہٹ گئے تو ان کے خلاف نیب میں چینی اور ایل این جی کے کیسز تیار ہیں . ضمنی و بلدیاتی انتخابات کے نتائج نہیں لگتا کہ وزیراعظم کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے، بڑے جلسے تو جے یو آئی ف اور ن لیگ بھی کر لیتی ہے .
دوسری جانب وزیر اعظم عوام کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب، عوامی رائے پر مبنی سروے میں میں 53 فیصد شہریوں نے عمران خان کی حکومت قائم رہنے کی خواہش کا اظہار کر دیا . جیو نیوز سے وابستہ صحافی شہزاد اقبال کی جانب سے اپنے پروگرام میں بتایا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق ملک کے بڑے شہروں کی عوام کی رائے جاننے کیلئے ایک سروے کیا گیا .
اس سروے کے دوران لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں سے پوچھا گیا کہ آیا وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونی چاہیے یا انہیں ابھی بھی حکومت میں رہنا چاہیے . اس سروے کے دوران 53 فیصد افراد نے وزیر اعظم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حکومت میں ہی رہنا چاہیے، جبکہ 46 فیصد افراد نے کہا کہ عمران خان کو اب چلے جانا چاہیئے .
اس سے قبل وزیر اعظم کی اینکر پرسنز سے ملاقات کے حوالے سے شہزاد اقبال نے جیو نیوز سے ہی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم نے کہاکہ وہ بہت پر اعتماد ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کو شکست دیں گے . وزیراعظم نے کہا کہ وہ اتحادیوں اور منحرف ارکان سے رابطے میں ہیں، وہ عوامی مقبولیت کو دیکھ رہے ہیں، جب سے اپوزیشن عدم اعتماد لائی ہے تب سے ہماری مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے اور پی ٹی آئی کی دھرنے کے وقت جو مقبولیت تھی وہی مقبولیت اس وقت ہے .

. .

متعلقہ خبریں