آج جنرل باجوہ کے احترام کی باتیں کرنے والے لندن سے گوجرانوالہ کا خطاب بھول گئے ہیں ، شیخ رشید نے ماضی یاد دلا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے احترام کی باتیں کرنے والے کیا اپنا لندن سے گوجرانوالہ کا خطاب بھول چکے ہیں .

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران صحافی کی جانب سے  پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے  شیخ رشید نے کہا کہ لندن والوں کے نصیب میں اب صرف خواب دیکھنا ہی رہ گیا ہے ، ووٹ کو عزت دو کی باتیں کرنے والوں نے  خرید و فروخت کی ،  بکنے اور بَکنے والوں نے  منحرف ارکان کو اس قابل بھی نہیں چھوڑا کہ وہ سر اٹھا کر چل سکے ، انہوں نےجمہوریت کو رسواء کیاہے ، مجھ سمیت یہ تمام سیاستدان زندگی کے آخری پانچ اوور کھیل رہے ہیں ، کیا کریں گے پیسہ ؟ ، کیا پیسہ  نواز شریف یا آصف زرداری کے کام آیا ،  آج کہتے ہیں نواز شریف فوج اور جنرل باجوہ کا احترام کرتے ہیں ، کیا یہ لوگ بھول چکے ہیں کہ لندن میں بیٹھ کر گوجرانوالہ جلسے سے نواز شریف نے کیا خطاب کیا تھا .

شیخ رشید نے مزید کہا کہ  اپوزیشن نےہمیں چار سال دے دیے ہیں ، چار سال بعد ہم  اس پوزیشن میں آگئے ہیں کہ اگلا الیکشن لڑ سکیں ، میں عمران خان کو مشورہ دونگاکہ عوام دوست بجٹ دے کر اگلہ الیکشن کرائیں اور پھر حکومت میں آئیں ،  اپوزیشن کے تین چہروں کو دیکھتا ہوں تو  یقین ہوتا ہے کہ انشا اللہ عمران خان کو فتح ملے گی .

شیخ رشید نے ایک بار پھر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں صرف جلسے کی اجازت ہے کسی نے دھرنا دیا تو دھر لیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں