قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص حکمت عملی آسٹریلیاکے خلاف ہوم سیریزمیں شکست کاباعث بنی

لاہور(قدرت روزنامہ) قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص حکمت عملی آسٹریلیاکے خلاف ہوم سیریزمیں شکست کاباعث بنی، کپتان اور ٹیم مینجمنٹ کی حکمت عملی تیسرے ٹیسٹ میں مکمل ناکام نظرآئی، قومی کرکٹ ٹیم میچ جیتنے کی بجائے ڈراکرنے کی کوشش کرتی نظرآئی .

تفصیلات کے مطابق لاہورٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے آسٹریلیاکو 391رنزپرآئوٹ کرلیاتھا بجائے اس کے کہ پاکستان آسٹریلیا کے مجموعی ہندے سے زیادہ رنزبناتا بلکہ دفاعی بیٹنگ کرکے الٹا دبائو لے لیا گیا اور پوری ٹیم268رنزپر آئوٹ ہوگئی .

آخری اننگزمیں 351رنزکا ہدف ہوم گرائونڈ پراتنا بڑا مجموعہ نہیں تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم اگراٹیکنگ کرکٹ کھیلتی تو کامیابی یقینی تھی لیکن ناقص حکمت عملی کی وجہ سے پاکستان کی پوری ٹیم 235رنزپر آئوٹ ہوگئی . اسی طرح کراچی ٹیسٹ بھی جیتاجاسکتا تھا لیکن میچ ہارنے کے ڈرسے دفاعی کرکٹ کھیلی گئی جس سے کراچی ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا . کرکٹ کے حلقوں نے آسٹریلیا کی ٹیم کے کپتان کے محض تین کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے کے باوجود دوسری اننگز ختم کرنے کے فیصلے کو دلیرانہ فیصلہ قرار دیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں