سبی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد جہنم واصل

سبی (قدرت روزنامہ) سبی میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد جہنم واصل . پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سبی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا .

دہشت گردوں کی موجودگی کے بعد کیے گئے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید اور 2 زخمی ہو گئے . جبکہ 6 دہشت گردوں کو بھی جہنم واصل کر دیا گیا . آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ و بارود بھی برآمد ہوا . مزید بتایا گیا ہے کہ ہلاک کر دیے جانے والے دہشت گرد انار کلی بازار حملے میں ملوث تھے .

. .

متعلقہ خبریں