مارچ گوجرانوالہ پہنچے گا تو استعفیٰ آ جائے گا ‘ کیپٹن (ر) صفدر کا دعویٰ

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ مہنگائی مکائو مارچ گوجرانوالہ پہنچے گا تو استعفیٰ آ جائے گا .

ماڈل ٹائون سے روانگی کے موقع پر صحافی نے سوال کیا کہیں آپ بھی تو مریم نواز کی کامیابی کے لئے چلہ نہیں کاٹ رہے جس کا جواب دیتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ پوری قوم دعائیں کر رہی ہے، جادو کرنے والا بھی کافر اور کروانے والا بھی کافر ہے .

انہوںنے مارچ کی کامیابی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ انشااللہ گوجرانوالہ پہنچیں گے تو استعفیٰ آ جائے گا . صحافی نے سوال کیا اگر استعفیٰ نہ آیا تو انہوں نے کہا کہ ہم نے کہہ دیا ہے ، استعفیٰ آ جائے گا ، پہلے بھی تو استعفے آئے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں