حکومت جاتی ہے جائے جان جاتی ہے جائے کبھی ان کو معاف نہیں کروں گا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں امر بالمعروف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قوم کا شکریہ ادا کیا . ان کا کہنا تھا کہ نظریے پر کھڑے ہوں گے تو ایک قوم بنیں گے، مجھے بھی بڑی دیر تک پاکستان کے نظریے کا پتہ نہیں تھا، چین نے تیس سالوں میں ستر کروڑ انسانوں کو غربت سے نکالا، ممبران کو پیسوں کا لالچ دیا گیا، ارکان ضمیر خریدنے کی کوشش کی گئی، مجھے اپنے اراکین پر فخر ہے، ہمارے نبیؐ نے دنیا کی پہلی فلاحی ریاست بنائی تھی .

ان کا کہنا تھا کہ جیسے جیسے ٹیکس کا

پیسہ اکٹھا کروں گا میں قوم پر خرچ کروں گا . ہم نے اس جنون کو قابو کرکے پاکستانیوں کو عظیم قوم بنانا ہے . میرا یہ ایمان ہے میرا ملک تب ترقی کرے گا جب ہمارا ملک نبی کریمؐ کی سنت پر چلے . یہ تین چوہے جو اکٹھے ہوئے ہیں یہ تیس سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، ان کی اربوں کی پراپرٹی باہر پڑی ہیں، یہ سارا ڈرامہ ہو رہا ہے کہ جنرل مشرف کی طرح عمران خان گھٹنے ٹیک کر ان کو این آر او دے دے، یہ حکومت کو گرانے کی صرف اس لئے کوشش کرتے ہیں کہ ہم کوئی خاص مخلوق ہیں کہ ہمیں سب کچھ معاف ہو جانا چاہیے، پرویز مشرف نے چوروں کو این آر او دیا اس وجہ سے ملک میں لوٹ مار ہوئی، جنرل مشرف نے اپنی حکومت بچانے کے لئے ان کو این آر او دیا، حکومت جاتی ہے جائے جان جاتی ہے جائے کبھی ان کو معاف نہیں کروں گا .

. .

متعلقہ خبریں