شاہ زین بگٹی کل واپس حکومت کے ساتھ ہوں گے ؛ فواد چوہدری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شاہ زین بگٹی کل واپس آجائیں گے . تفصیلات کے مطابق عوامی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی کے حکومت سے علیحدگی کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی پر کوئی قدغن نہیں ہے اور سب نے اپنے فیصلے خود کرنے ہیں ، اسدعمر کی کل شاہ زین بگٹی سے ملاقات ہونی ہے، امید ہے کہ وہ کل واپس حکومت کے ساتھ ہوں گے ، ووٹ سے ایک گھنٹہ پہلے تک صورتحال بدلتی رہے گی .


فواد چوہدری نے کہا کہ 12 لوگوں نے پریس کانفرنس کی ان میں سے 4 نے واپسی کا راستہ اختیار کر لیا ، مستقبل کے لیے بارگین ہوتی ہے ، یہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہی ہیں . خیال رہے کہ عوامی جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے وفاقی حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی ، وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور بلوچستان شاہ زین بگٹی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد اپوزیشن کی حمایت کرتے ہوئے حکومت سے علیحدگی کا بتایا اور کہا کہ وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کرتا ہوں .

اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شاہ زین بگٹی نے بہادرانہ فیصلہ کیا ہے ، دوسرے اتحادیوں سے ہماری اور دوسری جماعتوں کی ملاقاتیں جاری ہیں ، اتحادی فیصلے کر چکے ہیں، اب وزیراعظم کا وقت ختم ہو چکا ہے ، وزیر اعظم اور اس کی حکومت کااپنے اتحادیوں سے سلوک افسوسناک ہے ، عمران خان نے اتحادیوں کو دھوکہ دیا ، ہم صرف جمہوری راستہ اختیار کر کے عمران خان کو ہٹائیں گے ، عمران حکومت اکثریت کھو چکی ہے ، ہارے ہوئے شخص کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، اب سرپرائز کا وقت ختم ہوچکاہے ، پاکستانی عوام جانتے ہیں وہ کسی قسم کے پروپیگنڈے کا شکار نہیں ہوں گے ، ہمیں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے مل کر محنت کرنا پڑے گی .
چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بلوچستان کے ایشوز بہت پیچیدہ ہیں ، بلوچستان کے عوام کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا ، ہمیں ملک کو مسائل سے نکالنے کے لیے مل کے محنت کرنا ہوگی ، صف زرداری دور میں سب سے مل کر کام کیے ، آصف زرداری ملک کا طاقتور سویلین صدر تھا ، آج بھی ہمیں بلوچستان کے عوام کو ان کے مسائل کا حل دکھانا پڑے گا ، ہم بلوچستان کے اصل مسائل پر آواز اٹھائیں گے اورحل بھی کرائیں گے .

. .

متعلقہ خبریں