کراچی: لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ، پولیس نے ملزم کی ویڈیو حاصل کرلی

کراچی (قدرت روزنامہ) کراچی میں راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے کا واقعہ، پولیس نے ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی، ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی . تفصیلات کے مطابق پولیس نے راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے والے ملزم کی تلاش شروع کر دی .

اورنگی ٹاؤن میں سرعام لڑکی کو موٹرسائیکل سوار کی جانب سے ہراساں کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سوار لڑکی سے نازیبا حرکت کرنے کے بعد فرار ہو گیا .
پولیس نےفوٹیج کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کی شروع کر دی ہے تاہم مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون نے پولیس کو کوئی درخواست نہیں دی . سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار شخص کا چہرہ صاف واضح ہے جس سے شناخت کا عمل باآسانی کیا جا سکتا ہے .

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آیا تھا .

نوجوان لڑکی کو چند روز سے ہراساں کررہا تھا اور فون نمبر مانگ رہا تھا اس پر وہاں موجود افراد نے اس نوجوان کی موٹرسائیکل کی چند تصاویر بنائیں جس میں موٹرسائیکل کا نمبر واضح تھا . بعد ازاں متاثرہ لڑکی نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں، پولیس کے مطابق نوجوان کی شناخت نوید آصف کے نام سے ہوئی جسے گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں