قدوس بزنجو کی خراب گورننس اور کرپشن کی داستانیں عام ہیں، ظہور بلیدی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) میرظہوراحمدبلیدی نے کہاکہ موجودہ حکومت سب کے سامنے ہے، خراب گورننس کرپشن کی داستانیں عام ہیں، محکموں میں اسامیاں فروخت ہورہی ہیں، بغیر پیسوں کے کوئی ریلیز بھی نہیں ملتا . ہم نے میرعبدالقدوس بزنجو کو بارہا متنبہ کیاکہ وہ گورننس میں بہتری لائیں، سمجھ نہیں آرہی کہ حکومت بلوچستان عوامی پارٹی کا ہے لیکن کریڈیٹ اپوزیشن جماعتیں بالخصوص ایک جماعت لے رہی ہے ،بارہا سناہے کہ قدوس کو لانے کے گناہ میں شامل نہیں ہے ابھی بھی قدوس کے ساتھ تین سے چار اپوزیشن ایم پی ایز نظرآئیںگے ،قدوس بزنجو حکومت کا حلیہ درست کریں ،بظاہر تو بی اے پی اور اتحادی کی حکومت لیکن خفیہ کسی اور کی حکومت ہے جو خفیہ معاہدے ہوئے ہیں قدوس بزنجو وہ بی اے پی کے سامنے لائیں ،ہمیں صوبے کامفاد دیکھناچاہےے انفرادی مفاد کی بجائے اجتماعی سوچ کے ساتھ چلناچاہےے .

میں نے کھل کراپنی اختلاف رائے رکھی ہے ،24نکاتی معاہدے بارے علم نہیں ہے ہم اس میں شامل نہیں تھے ،اگر قدوس بزنجو اس بات کی گواہی دیں . پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوگا جس میں فیصلہ کیاجائے گاکہ قدوس بزنجو کو ہٹا کر کس کو یہ ذمہ داری دی جائے گی .

. .

متعلقہ خبریں